اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی دہشت گردی کی مالی معاونت کامرکز

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور دوست ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے دور میں پیپلزپارٹی نے خود مشکل حالات میں ڈالا۔ ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ (لیاری کے ایک گینگ کا سربراہ) کو ایم کیو ایم کے مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف استعمال کیا۔ گزشتہ دو ماہ سے عزیر بلوچ کی کوئی خبر نہیں ہے،کراچی آپریشن کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا ، لیکن دبئی کے قریب سے گرفتار ہوگیا، لیکن اب وہ کہا ں اور کس کی تحویل میں ہے ؟ ذوالفقار مرزا سمجھتے ہیں کہ عزیر بلوچ بہت کچھ جانتا ہے اور انہیں اس کے مقدر کے حوالےسے خدشات ہیں۔ بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش جس پرابھی تحقیقات جاری ہیں، یہ دھماکا خیز خبر پورے ماحول میں سنسنی پیدا کرسکتی ہے۔ 27دسمبر2007کو ان پر جان لیوا حملے کےلیے مالی اور لاجسٹک معاونت فراہم کی گئی۔ مقامی حملہ آوروں کی مدد سے انہیں قتل کرنے کا الزام القاعدہ پرعائد کیاجاتاہے، لیکن اس سازش میں ہونے والی تازہ تحقیقات سے کچھ نئے عناصر سامنے آئے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر مالی معاونت فراہم کی، ان میں سے کچھ مارے جاچکے ہیں یا ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ یہ بات بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ، کیونکہ کچھ گرفتار مشتبہ افراد کا ٹرائل بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور استغاثہ کے ایک گواہ امریکی شہری مارک سیگل بھی ہیں، وہ بینظیر بھٹو کے قریبی دوست ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانےپر رضامند ہوچکے ہیں۔دہشت گردی کی مالی معاونت کی اصطلاح کو خصوصاً سیاستدانوں کے سیاق و سباق میں کراچی آپریشن کے آغاز سے قبل تک سنانہیں گیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…