ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا مطالبہ مان لیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مختلف حلقوں پر ضمنی انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور اس مقصد کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق ملک میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ،متعلقہ ڈی آراوز، آر اوزاور سیاسی جماعتوںکے مطالبہ پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122لاہور پانچ، این اے 144اوکاڑہ دو،این اے 154لودھراں ایک اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147لاہور میں 11اکتوبراور پی پی 16اٹک میں چھ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پنجاب رینجرز اور پاک آرمی کو متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں حکومت پاکستان کے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت دفاع کو خطوط لکھے گئے ہیں اور انہیں متعلقہ حلقوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے تحت مناسب تعداد میں فوج اور پنجاب رینجرز کے اھلکار متعین کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ امن و امان کو قابو میں رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا تھا جو الیکشن کمیشن نے منظور کر لیا ہے۔این اے 122اور این اے 154کی نشستیں الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے تحت خالی قرار دیتے ہوئے یہاں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…