اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے مزید 3 گواہوں کو یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔پیر کو بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر کاشف ریاض کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور ان پر وکلاءکی جانب سے جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے مزید 3 گواہوں کو سمن جاری کر کے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر شام 7 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔ مارک سیگل کا بیان واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے کمشنر آفس میں ریکارڈ کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں شہید کیا گیا تھا۔ بینظیر بھٹو نے امریکی صحافی مارک سیگل کو ان لوگوں کے نام بتائے تھے جن سے انہیں خطرہ تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں