خیرپور(نیوزڈیسک)فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خصوصی کسان پیکچ صرف پنجاب کو خوش کرنے کےلئے ہے اور اس کا زیادہ فائد ہ بھی پنجاب کو ہو گاآہندہ ہفتہ ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے جس میںملک کے بڑے بڑے مگر مچھ گرفتار ہونگے آصف علی زرداری کو سابقہ الیکشن عید کے چاند کی طرح ملے تھے مگر ہر چاند عید کا نہیں ہوتا اگر آصف علی زرداری کو وطن واپس آنا ہوتا تو وہ دبئی میں اجلاس کیوں بلواتے سندھ حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوں مگر آج نہیں تو کل بلدیاتی انتخابات ضرور ہونگے سابقہ آرمی چیف اور موجودہ آرمی چیف میں فرق ہے پاک فوج بہتر کام کررہی ہے کیونکہ اس کا سپہ سالار جنرل راحیل شریف نڈر اور بہادر کمانڈر ہیںجو خود ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے پہاڑوں پر بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے متعلق آصف زرداری کو معلوم تھا اور میں نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ پیپلزپارٹی تین صوبوں میں الیکشن ہارئے گی مگر پیپلزپارٹی نے الیکشن جیتنے کےلئے پیسے اور ڈنڈے کاا ستعمال کیا گیا مگر پھر بھی وہ سندھ تک محدود ہو کر رہے گئے عام انتخابات کے نتائج آنے سے قبل زرداری اور نواز شریف کا رابطہ ہوا تھا اور ایک حد محدود کی گئی تھی گذشتہ عام انتخابات فیڈریشن کو کمزور کرنے کےلئے ہوئی تھی کوئی بھی لیڈر فیڈریشن کو مضبوط کرنے کی بات نہیں کررہا سندھ حکومت نے رینجرز کو آپریشن کی منظور بھی خود دی تھی اور اب شور بھی خود مچا رہے ہیں کراچی سمیت سندھ میں رینجرز کی کاروائیوں سے خد اکی خلق خوش ہے اور انہوں نے سکھ کا سانس لیا ہے مسلم لیگ جلد متحد ہو جائے گی پنجاب والے انا کو چھوڑ کر جھگڑا ختم کریں سندھ میں مسلم لیگ کے دو دھڑے ہیں جو متحد ہونا چاہتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر و وفاقی وزیرپیر سید صدرالدین شاہ ،ایم پی اے پیر ارشدعلی شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔