ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ،جاںبحق حاجیوں کی تدفین کے بارے میں اہم فیصلہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک/اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے سردار یوسف کو تمام پاکستانیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہونے تک سعودی عرب میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ہے وزیراعظم کی ہدایات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں ذاتی طور پر ریلیف اور ریسکیو کے کاموں کی نگرانی کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سانحے کے دوران جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی حجاج کی تدفین مکہ میں کی جائے گی اگر رشتہ دار سعودی عرب جانا چاہیں تو حکومت تمام ممکن مدد فراہم کرےگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایا کہ حکومت نے متعلقہ خاندانوں سے رابطے کےلئے خصوصی اقدامات کیے ہیںپرویز رشید نے بتایا کہ وزیر برائے مذہبی امور کو حج کے فوری بعد واپس آکر وطن لوٹنے والے حجاج کو خوش آمدید کہنا تھا تاہم وزیراعظم کی ہدایات کے بعد وہ سعودی عرب میں ذاتی طور پر ریلیف اور ریسکیو کے کاموں کی نگرانی کریں گےلاپتہ پاکستانیوں کی تعداد کے حوالے سے پرویز رشید نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنے والی اطلاعات کے مطابق 50 فیصد لاپتہ حجاج نے اپنے متعلقہ ہوٹلوں سے رابطہ کرلیا ہے وزیر اطلاعات کے مطابق بھگدڑ کے دوران بہت سے حاجیوں نے اپنے موبائل فونز کھودیئے، کچھ سعودی عرب میں مقیم اپنے رشتے داروں کے پاس چلے گئے ¾ کچھ شاک میں تھے لہذا وطن میں موجود اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کرسکے پرویز رشید نے بتایا کہ سانحے کے دوران جاں بحق ہونے والے تمام پاکستانی حجاج کی تدفین مکہ میں کی جائے گی اور اگر ان کے رشتہ دار سعودی عرب جانا چاہیں تو حکومت تمام ممکن مدد فراہم کرے گی.وزیر اعظم نے کہاکہ جب تک سعودی حکام کی جانب سے باقاعدہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے جاتے، ہلاکتوں کی تعداد مختلف ہوتی رہے گی۔انھوں نے بتایا کہ حاجی اپنے مکتب میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں ¾ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے.



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…