لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کچھ ایسے دہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی پشت پناہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما کر رہے ہیں،ایسی بہت سی ویڈیوز بھی موجود ہیں لیکن اصل حقائق تک پہنچنے کے لیے ان کی تحقیقات کی ضرورت ہے،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، (ن)لیگ کی حکومت چلانے کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے اور یقینا وہ فوج ہی ہے جس کی مقبولیت اب حکومت کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے،جس طرح کی غلطیاں نوازشریف کرتے جارہے ہیں ایسے میں ان کا 2018تک اقتدار میں رہنا بہت مشکل ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ جس طرح سے سندھ میں رینجرز نے انتہائی اہم افراد کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، اسی طرح نہ صرف پنجاب بلکہ ہر صوبے میں رینجرز کو جانا چاہیے تاکہ وہاں موجود ایسے افراد کی نشاندہی ہوسکے۔ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ بڑے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران دہشت گردوں کی کافی حد تک کمر توڑ دی ہے، لیکن اسے مکمل طور پر ختم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیرستان میں خاتمے کے بعد دہشت گردوں نے ایک نیا گروپ بنالیا ہے، تاہم اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ آیا یہ پاکستان کے اندر ہے یا باہر۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے قائم ادارے نیشنل کاﺅنٹر ٹیرارزم اتھارٹی ”نیکٹا“کو فعال بنانا بہت ضروری ہے لیکن اس عمل میں رکاوٹ بذاتِ خود وزیرداخلہ چوہدری نثار ہیں۔ہر کام کے لیے فوج پر انحصار کم کرکے سویلین ایجنسیز کو زیادہ فعال بنایا جائے تاکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید تیز ہوسکے۔سندھ میں نیب کی کارروائیوں سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف سندھ کی حد تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہر صوبے میں نیب کو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو کرپشن میں ملوث ہیں۔نندی پور اور میٹرو بس منصوبے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ ان منصوبوں میں بھی بہت سے اہم لوگ کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مقابلے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ بتاتے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس وقت دہشت گردی کی جنگ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور اگر نواز شریف اس کام کی لیڈر شپ سنبھال لیں تو لوگ ان کو بھی پسند کریں گے۔انہوں نے فوج اور رینجرز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ معاہدہ تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ سندھ میں پی پی پی کے لوگوں کے خلاف کارروائی ہو، لیکن فوجی افسران کے سخت دبا کے باعث یہ معاہدہ ختم ہوگیا۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے یہ بھی واضح کیا کہ (ن)لیگ کی حکومت چلانے کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے اور یقینا وہ فوج ہی ہے جس کی مقبولیت اب حکومت کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف فوج کو اپنے لیے خطرہ سمجھ رہے ہیں.۔جہانگیر ترین نے پیشین گوئی کی کہ جس طرح کی غلطیاں نواز شریف کرتے جارہے ہیں ایسے میں ان کا 2018تک اقتدار میں رہنا بہت مشکل ہے۔
دہشت گردوں کی پشت پناہی ،تحریک انصاف نے (ن) لیگ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































