اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طور پرلوگوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث عناصرکے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا۔ گوجرانوالا، گجرات، فیصل آباد، ملتان اور لاہو رمیں گرینڈ آپریشن کے دوران اب تک 24 ٹریول ایجنٹ کوگرفتار کر کے ایف آئی آرز درج کرلی گئیں ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار شدگان ایجنٹس سے سینکڑوں کی تعداد میں پاسپورٹس ، شناختی کارڈزاور دیگر سفری دستاویزات قبضے میں لی گئیںوزیر داخلہ نے کہاکہ سادہ لوح اور ضرورت مند لوگوں کو باہر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ کہاکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں، ان کے خلاف موثر اور جامع کاروائی کی جائے۔