نیویارک (نیوزڈیسک))وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عالمی بینک کی مالی معاونت طلب کرلی وہ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے کی ترقی‘ توانائی‘ پانی اور سماجی شعبوں میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کی مالی مدد اور تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔عالمی بینک کے صدر نے موجودہ حکومت کی موثر مالیاتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی متاثر کن نمو کو ہر ایک نے نوٹ کیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وخارجہ امور سرتاج عزیز ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کی معاونت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں