کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے تحت 4دسمبر کے بعدبلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر ہونگے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ”این این آئی “ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مری معاہدے کے تحت اڑھائی سال کیلئے نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک وزیراعلیٰ تھے مری معاہدے کے تحت اڑھائی سال کی مدت 4دسمبر 2015ءکو پوری ہورہی ہے جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دسمبر میں بننے والی نئی حکومت میں نئے اتحادی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں