ملتان (نیوز ڈیسک) یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کو حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے ملازمت میں توسیع دی تھی اب جنرل راحیل شریف کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم نواز شریف نے کرنا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی نے اٹھایا ہے۔کراچی آپریشن میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن کے سخت خلاف ہیں مگر وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے، سانحہ منیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے حکومت پاکستانیوں کے بارے میں جلد سے جلد معلومات حاصل کرے، سانحہ کے شہداءاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔