لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی عیدالالضحیٰ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے محنت اور فرض شناسی سے ذمہ داریاں ادا کیں۔ انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی قابل تعریف رہی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکار اچھی کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا مستقبل میں بھی اسی محنت اور جذبے سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔