جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

عید قرباں گزر گئی،بڑے پیمانے پر اہم شخصیات کی ”قربانی“کا فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن یونٹ (ایف آئی اے) نے عید قرباں کے بعد بڑے پیمانے پر اہم شخصیات کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حساس اداروں اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری اہم سیاسی شخصیات اور ان کے دست راست سے حاصل معلومات کی روشنی میں ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے سرکلر کے ذریعے تمام سرکلز میں تفتیشی افسران کو پرانے مقدمات جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور رینجرز نے بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅں کو حراست مٰں لے کر 90 دن کا ریمانڈ لیا۔ 2 ماہ قبل حساس اداروں نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کے دست راست محمد علی شیخ کو حراست میں لیا تھا جبکہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین بھی 27 اگست سے رینجرز کے پاس زیر تفتیش ہےں۔ دریں اثناءقومی احتساب بیورو (نیب) نے عیدالاضحی کے بعد اربوں روپے کے 50 مالیاتی اسکینڈلز کی تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور تفتیشی افسران کو فوری طور پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایم سی بی نجکاری کیس، این آئی سی ایل کی غیر قانونی سرمایہ کاری کیس، مہوش جہانگیر کے خلاف ایز گارڈ نائن کیس، الائیڈ بینک اسکینڈل میں شون گروپ کا کیس، ٹیکسٹائل ملز کے پنجاب بینک اور دیگر بینکوں سے قرضے کے کیس اور دیگر مقدمات میں ملزمان کو جلد سمن جاری کرکے نیب کے تفتیشی افسران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد سوال نامے دے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ 33 کیس تفتیش کے مرحلے میں ہےں اور 16 احتساب عدالتوں میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…