لاہور/گجرات( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ جنرل رحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے وہ ضرور کامیاب ہو گی ، سند ھ سمیت تمام صوبوں میں آپریشن کی حمایت کرتے ہیں،(ن) لیگ اپنے وزن ، اعمال سے خود ہی گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے رڈار آپریٹر منیر احمد شہید کی رہائش گاہ کالس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔شجاعت حسین نے عید الضحیٰ پشاور ایئر بیس حملہ میں شہید ہونے والے منیر احمد شہید کے گھر منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے والد اللہ داد ، بیٹے احتشام منیر اور اہل خانہ سے ملے اور خاندان کی مکمل کفالت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر شہید کے خاندان کے ساتھ عید منانے آیا ہوں اور آتا رہوں گا۔ اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی ، چوہدری نعیم رضا، چوہدری صفد وڑائچ، سعادت نواز اجنالہ ودیگر مسلم لیگی رہنما بھی ہمرا ہ تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی تب تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک حکمران مخلص نہ ہوں۔ کراچی آپریشن 80فیصد کامیاب ہو چکا ہے باقی 20فیصد بھی جلد ملک ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کوٹ میں میرے اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ناجائز الزامات لگائے ہیں ہم ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ ہم پہلے بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں دوبارہ موقع ملا تو پھر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں ہم خدمت خلق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے ہونے یا نہ ہونے کے فیفٹی فیفٹی امکانات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کیلئے میں نے جو کچھ کیا ہے مجھے اس کے لیے کسی پبلسٹی کی ضرورت نہیں یہ میرے اور میرے اللہ کا معاملا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے خاندان کے ساتھ بکرے کی قربانی کی، شہید کے والد اللہ داد نے چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ چوہدری شجاعت نے میرے گھر آ کر عید جبکہ کہ اور کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ہمارا حال ہی پوچھ لے۔ قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری شفاعت حسین، چوہدری سالک حسین ، چوہدری حسین الٰہی و دیگر مسلم لیگی رہنماﺅں نے نت ہاﺅ س میں نماز عید الضحیٰ ادا کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
چین اب امریکہ کا دشمن نمبر ون نہیں رہا، پینٹاگون نے چین کیلئے خطرے کی سطح کم کردی، اب امریکہ کی پہلی...
-
سعودی عرب میں ملازمت کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
برطانیہ، طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا
-
لاہور میں پالتو شیر نے بچے کا بازو چبا لیا
-
بیوی کو گھورنے، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ سے قانون منظور
-
لاہور نجی ہوٹل آتشزدگی، ریسکیو 1122 ٹیموں نے 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا، ایک ملازم جاں بحق















































