منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

منیٰ حادثے میں لاپتا ہونیوالے 300 سے زائد پاکستانی کون ہیں،خصوصی رپورٹ

datetime 27  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)منیٰ حادثے میں لاپتا ہونیوالے 300 سے زائد پاکستانیوں کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثے میں لاپتہ ہونیوالے فصیل آباد کے خالد ¾حید آباد کے نصیر ¾پشاور کے شیرافضل اور لاہور کی ردا سمیت 3سو سے زائد پاکستانیوں کا وزارت حج اور دفتر خارجہ کچھ پتا نہ لگا سکے۔ چوتھے روز بھی لاپتہ پاکستانی حجاج کی تلاش کا سلسلہ جاری رہا لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں سے رابطہ نہ ہونے پرسخت پریشانی میں مبتلا ہیں حادثے میں کئی مسلمان شہید اور کئی تاحال لاپتہ ہیںجن کے پیارے ان کی زندگی کیلئے دعائیں مانگتے رہے ۔پاک عرب سوسائٹی لاہورکی 32سالہ ردا ایمان سعودی ائرلائن میں ائر ہوسٹس ہیں اور ایک سال سے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں ،سانحہ منیٰ کے بعد ردا کا گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ، ان کی والدہ بیٹی کے لاپتا ہونے پر غم سے نڈھال ہیں ۔ردا کے بھائی کے مطابق ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد انہوں نے بہن سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر انھیں ردا کے بارے میں بتانے والا کوئی نہیں۔فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاﺅن کے رہائشی خالد رمانی بھی منیٰ واقعے کے بعد سے لاپتا ہیں،ان کی بیوی اور سالی زخمی ہیں۔حیدرآباد کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی 85 سالہ اللہ مہرقریشی اور ان کے 52 سالہ بیٹے نصیر احمد کا بھی اب تک کچھ پتا نہیں۔لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی اطہرعلی خان اور انکی اہلیہ سلمیٰ بیگم بھی لاپتا ہیں۔ٹنڈوالہ یار کے 25 سالہ عنیب کے گھروالے بھی اذیت میں مبتلا ہیں ،چکوال کے محمد جعفر امام اورلکی مروت کی بیگم جان زوجہ شہاب بھی منی واقعے کے بعد سے لاپتا ہیں۔پشاور میں سردار احمد جان کالونی کے شیر افضل،گلبرگ نمبر دو کے عمران گل، ہزار خوانی کے صالح محمد اور بخشو پل کے صلاوت کا بھی تاحال کچھ معلوم نہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…