اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان میں قربانی کا گوشت کھانے میں بے احتیاطی کرنے پر عید کے 2 روز کے دوران بد ہضمی کا شکار 400 سے زائد افراد نشتر اسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قربانی کا گوشت کھانے میں شہریوں نے حدیں عبور کیں اور خوب پیٹ بھر کر گوشت کھایا لیکن کھانے میں بے احتیاطی برتنے والے شہری بد ہضمی کا شکار ہو گئے اور طبیعت خراب ہونے پر نشتر اسپتال پہنچ گئے۔ نشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی بڑی تعداد عید کے دونوں روز اسپتال آئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کا گوشت ضرور کھائیں لیکن اتنا زیادہ نہ کھالیں کہ بیمار ہو جائیں۔ قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط ضرور برتیں۔