نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سلامتی کونسل کے صدر کو دو خطوط لکھ دیئے۔ ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ چند ماہ کے دوران خطے میں تناو¿ بڑھ گیابھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جن کے بارے میں سلامتی کونسل کے صدر کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ وزیر اعظم کا حالیہ دورہ مصروف ترین ہو گا۔ اس دوران وہ پانچ مختلف تقاریب میں خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تیس ستمبر کو خطاب کریں گے۔بھارت کیخلاف ردعمل،نوازشریف کا اقوام متحدہ میں خطاب موضوع بحث بن گیاہے اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اس کاشدت سے انتظار کیاجارہاہے نوازشریف کے خطاب کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کے خدوخال مزید واضح ہوجائیںگے