ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملازمہ کےساتھ امتیازی سلوک رکھنے والے شخص نے وضاحت دیدی

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریسٹورنٹ میں ملازمہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے اور دوبارہ کھانے کی جانب نہ دیکھنے کی ہدایت کرنے والے شخص نے سوشل میڈیا ہی پر اپنا ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ شمس الرحمان مشعدی کا کہنا ہے کہ معزز ناظرین میں شمس الرحمٰن مشعدی ہر ا±س شخصیت سے مخاطب ہوں جس نے پچھلے دنوں فیس بک پہ میرے بارے میں کچھ دیکھا س±نا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تومیں شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ سے پیار کرتے ہوے میرے دفاع میں کمنٹ کیا اور ا±ن کا بھی احسان یاد رہے گا جنہوں نے بلا تحقیق میرے خلاف کمنٹ کیا۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی حقیقت کے حوالے سے گزارش ہے کہ وہ بچی جس کو ویڈیو میں ملازمہ کہا گیا ہے حقیقت میں وہ ہمارے ادارے میں قرآنی تعلیم اور دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور میری اہلیہ کی شاگرد ہے۔ پچھلے پانچ برس سے ہمارے ہی ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہے اور کھانا ہی نہیں اس کے تمام تر اخراجات ہمارے ہی ذمہ ہیں۔ ا±س دن اس کے کھانا نہ کھانے کی وجہ کسی قِسم کی زبردستی نہیں بلکہ طبیعت کی ناسازی تھی کہ اس کا کچھ کھانے کو دل نہ تھا اور منہ دوسری طرف کر کے بیٹھنے کی وجہ کوئی حکم وغیرہ نہیں بلکہ صرف اساتذہ کا احترام تھا جو اس نے کیا اور اسے اکیلا اس لئے نہیں چھوڑا گیا کہ اس کے لئے پریشانی کا سبب نہ ہو، شمس الرحمان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بغیرتحقیق و تصدیق مجھ پر الزام لگایا میرا ا±ن سوشل میڈیا کے افراد سے سوال ہے کہ کسی بھی فیملی کی چھپ کہ فوٹو یا ویڈیو بنانا کون سی اعلیٰ انسانی اقدار کا اظہار ہے؟ بغیر تحقیق و تصدیق کیےکسی پر الزام لگانا اور پھر اس کو پھیلا کر بدنام کرنا کس مہذب رویہ کی دلیل ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ میری آخری گزارش ہے کہ میرے پر الزام لگانے والے افراد خدارا ایک دفعہ ادارے آکر دیکھیں کہ یہاں ایک نہیں روزانہ سینکڑوں بچے بچیوں کو کتنے عزت و وقار سے کھانا پیش کیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے تنبیہہ بھی کی کہ میرے خلاف کیے جانے والے پراپیگنڈہ کے خلاف میں قانونی کارروائی کا بھی پورا حق رکھتا ہوں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…