پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نندی پور کا معاملہ ،آرمی چیف کی توسیع ،شیخ رشید کے دعوے

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نندی پور کا معاملہ بالآخر شہباز شریف تک جائے گا ،کرپشن کرنے والوں کی طرف سے رینجرز کے اقدامات کو آئین و قانون کے خلاف قرار دینے والے بتائیں کیا انہوںنے آئین و قانون کے دائرے میں کرپشن کی تھی ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پذیرائی کو پسند نہیں کیا جارہا ،جتنا آرمی چیف کو جانتا ہوں وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیںلیں گے اور نہ ہی نواز شریف انہیں توسیع دیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اپنے لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں لیکن اس میں بھی تفریق ہے ، اگر سعید رفیق اور کچھ دیگر کا نام آبھی جائے تو کہا جائے گاانکوائری کر لولیکن اگر خواجہ آصف اور شاہد خاقان تک نوبت آئی تو نواز شریف لڑ پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو اپنے بارے میں سب معلوم ہے ، انہیں آصف علی زرداری نہیں بلکہ نواز شریف بچا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین قائد حزب اختلاف کو بنا دیا جاتا ہے ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص اپنی سابقہ حکومت کا احتساب کرے ۔ انہوں نے سندھ میں احتساب کی کارروائی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا پولیس ایسی کارروائی کر سکتی ہے پہلے بھی یہی ملک تھا کیوں نہیں کچھ کیا گیا اور اس کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے ۔ جن لوگوںنے کرپشن کی ہے انہیں پھکی ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پیسٹری کھانے والوں کو پکڑا جاتا رہا ہے لیکن اب بیکری چوری کرنے والوں تک معاملہ جائے گا ۔ نندی پور کا معاملہ جہاں سے شروع یا ختم ہو بالآخر بات شہباز شریف تک جائے گی ۔ انہوںنے لیگوں کے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے دو مرتبہ بلایا گیا لیکن میں نے نہیں گیا میرے خیال میں موجودہ حالات میں لیگوں کے اتحاد کی نہیں بلکہ اپوزیشن کے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…