جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیا وزیراعلیٰ بلوچستان،نوا بزدہ شاہ زین بگٹی نے مہر تصدیق ثبت کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نواب زادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ناکامی کا شکار ہے حکومت کے پاس اتنا بھی اختیار نہیں کہ وہ بگٹی مہاجرین کی آبادکاری کر سکے وہ ناراض بلوچوں کیا منائے گی ۔براہمداغ بگٹی نے صوبائی حکومت سے نہیں بلکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات کرنے کا کہا ہے، مری معاہدہ حقیقت ہے اس پر عمل ہوگا۔ یہ بات انہوںنے مقامی ہوٹل میںنو منتخب پارٹی عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے بعد میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہی ۔نوا بزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ موجودہ حکومت برائے نام ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہے ماضی کی نسبت 2013کے الیکشن میں ایک تہائی ووٹ بھی نہیں پڑے ایسے لوگ صوبے کی قیادت کر رہے ہیں جن کے پاس بگٹی مہاجرین کی آباد کا ری کا اختیار بھی نہیں ہے۔ مری معاہدے پر سوال کے جواب میں شاہ زین بگٹی نے کہاکہ مری معاہدہ حقیقت ہے ڈھائی سال ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی حکومت کی قیادت کرینگے ، جبکہ اگلے ڈھائی سال سردار ثناءاللہ خان زہری یا نواب چنگیز مری جسے بھی میاں نواز شریف نامزد کرینگے

مزید پڑھئے:پاکستان نے افغانستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

وہ وزیر اعلیٰ ہوگا اور اپنے فرائض انجام دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل طورپر ناکامی کا شکار ہے وہ ناراض بلوچوں کو کیا واپس لائینگے نواب زادہ براہمداغ بگٹی نے خود مذاکرات کی پیش کی ہے جس میںصوبائی حکومت سے با ت چیت کا کوئی ذکر نہیںکیا گیا انہوںنے واضح الفاظ میں کہاہے کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان سے بات چیت کرینگے نوابزادہ براہمداغ بگٹی کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجو دہ حکومت قابل اعتماد نہیں ہے امن وامان پر سوال کے جواب میں انہوںنے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر یوسف شاہوانی سے جواب دینے کا کہا جس پر میر یوسف شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان کے حالات گزشتہ کئی برسوں سے خراب ہیںتاہم ہم پر امید ہے کہ اگر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو قیادت دی جائے تووہ حالات میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے بیان کے بعد صوبے کے حالات میں مثبت تبدیلی کا امکان ہے اگر براہمداغ بگٹی واپس آئے تو حالات میں مزید بہتری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…