پشاور(نیوزڈیسک)علماءاتحاد کے رہنما مولانا محمد ذکریا نے غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمعرات کے روز عید الاضحی کے اعلان کو شریعت کیخلاف قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو مستر دکردیا ہے ، گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد ذکریا نے کہا کی چند مفاد پرست علماءنے رمضان اور عید ین کے مسئلے کو اتنا گھمبیر بنا دیا ہے کہ لوگ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ عید منائیں، اگرچہ یہ ایک عام سا مسئلہ ہے جس کے بارے میں اسلام نے حکم دیا ہے کہ حاکم وقت کیساتھ ہی عید اور رمضان کا اہتمام کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے پھر کیوں چند علماءمل کر حاکم وقت کی بنائی گئی کمیٹی کے بر خلاف خود ساختہ اعلانات کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو خود اس حوالے سے قانون سازی کرکے ایسے علماءکو پابند کرنا چاہیے کہ وہ مرکزی رویت کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کریں۔
جمعرات کے روز عید الاضحی ،تنازعہ شدت اختیارکرگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں