سرگودھا(نیوزڈیسک)سرگودھامیں پولیس اور قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں کا ایئر بیس کے اطراف میں سر چ آ پریشن کے دوران 100سے زائد گھروںکی تلاشی لی اور 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
سرگودھا میں 5 تھا نو ں کی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی کی قیا د ت میں قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں اور بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمر ا ہ ایئر بیس کے اطراف میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ایئر بیس سے ملحقہ چک 78 شما لی میں سر چ آ پریشن کے دوران 100 سے زا ئد گھر و ں کی تلا شی لی گئی اور 3 مشکو ک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلو م مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کو ٹ مو من کے علاقے میں بھی سر چ آ پر یشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
سرگودھا ائر بیس کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،3مشتبہ افراد گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں