ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موسلا دھار بارش نے ملک بھرمیں تباہی پھیر دی،متعددہلاک و زخمی

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد/فیصل آباد/ملتان/قصور/شیخوپورہ(نیوزڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا جبکہ فیڈرز ٹر پ کرجانے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ،طوفانی بارش کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں زیر آب آ گئے جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیںجبکہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ملازمین اور طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیر کی رات سے موسلار دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے گھنٹوں جاری رہا ۔ بدھ کے روز بھی موسلا دھار بارش جاری رہی جس سے نشینی علاقے زیر آ ب آگئے اور بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور کئی علاقوںمیں مکینوں کو گھنٹوں بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑا ۔ شدید بارش کے باعث لیسکو کے آپریشنل سٹاف کو بجلی کی بحالی میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ کئی علاقوں میں صارفین کو پانچ سے چھ گھنٹے مسلسل بجلی بندش کا سامنا رہا جبکہ کئی علاقوں میں یہ دورانیہ اس سے بھی کہیںزیادہ رہا جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔موسلار دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بارش کے پانی کانکاس نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر تاجروں نے اپنا کاروبار بند کر دیا اور گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھیک کر خراب ہو گیا ۔شدید بارش کی وجہ سے لکشمی چوک ، ڈیوس روڈ ، دھرم پورہ ، وسن پورہ ،وارث روڈ، گڑھی شاہو، محمد نگر، ریلوے اسٹیشن، ایک موریہ پل ، دو موریہ پل سمیت اکثریتی علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے رہے جبکہ ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔ بارش کے کھڑے پانی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بھی گھنٹوں جام رہا جسکی وجہ سے کئی ایمبولینسز میں اس میں پھنسی رہیں۔ مسلسل کئی گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں بھی حاضری معمول سے کم رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا ۔فیصل آباد میں بھی آج صبح سے وقفے وقفے سے مو سلا دھار بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شور کوٹ ، بھوانا ، گڑھ مہاراجا میں با ر ش کی وجہ سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور مو سم ئی خو شگوار ہوگیا ۔ چیچہ وطنی شہر اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدید بارش سے ہورہی ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔قصور،شیخوپورہ،حافظ آباد،کبیروالا،گوجرانوالہ،ننکانہ صاحب اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سبزہ زار ڈوبن پورہ کے رہائشی شیریں خان لکڑیوں کی ٹال کی بالائی منزل پر اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا،موسلا دھار بارش کے باعث کمرے کی خستہ حال چھت گر گئی جس کے باعث تمام افراد زخمی ہو گئے ۔شیریں خان کی اہلیہ گل بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر ادیا گیا ۔اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں آٹھ سالہ انس بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ٹی اینڈ ٹی آبپارہ سوسائٹی میں زیر تعمیر مسجد کی دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…