کوئٹہ(نیوزڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ میں اگرچہ بلوچستان سے جارہا ہوں لیکن میرا دل بہت مطمئن ہے،ہم نے اور سیاسی حکومت نے تو اپناکام کیا ہے مگر اس میں بڑا حصہ عوام کا ہے جس نے صوبے میں خوف کے آسیب کو توڑ ڈالا اور ہمارے ساتھ قدم ملا کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ میں ادارہ بہبود عمر رسیدہ افراد کی اولڈ ایج ہوم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی کشش اور محبت میرے دل میں ہمیشہ رہے گی، اور میرا دل بلوچستان کے ساتھ ہی دھڑکے گا، اور میں بلوچستان سے اپنے آپ کو ہمیشہ جوڑ کر رکھونگا،انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جن حالات کا سامنا تھا اس حوالے سے ہم خائف تھے، تاہم نے سب سے بڑا کام عوام نے صوبے میں خوف کے آسیب کو توڑ کر کیا، صوبے کے پیارے پیارے لوگوں نے حالات کی بہتری میں اپنا بھر پور حصہ ڈالاانہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کا شکر گزار رہوں گا کہ لوگوں نے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملاکر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنادیاان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صوبے کے حالات کی بہتری کے لئے اپنا حصہ آئندہ بھی ڈالتے رہیں گے کمانڈر سدرن کمانڈنے کہاکہ ہمیں حقوق العباد کاخاص خیال رکھنا ہوگایہ بہت خوش آئند بات ہے کہ معاشرے میں جہاں ظلم اور بربریت ہے وہاں اچھے لوگ بھی ہیں جو زخموں پر مرہم رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ادارہ بہبود عمر رسیدہ کے قیام پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ ایک بہت بڑی نیک سوچ ہے اس ادارے کو چلانے میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔تقریب سے خطاب میں ادارہ کے سربراہ اور منتظم بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالرزاق بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ اس ادارہ کے لئے زمین صوبائی حکومت نے فراہم کی جبکہ رکن اسمبلی مس راحیلہ حمید درانی نے دو کروڑ سے زائد کی رقم اپنے ایم پی اے فنڈ سے فراہم کی اس کے علاوہ ادارہ کو یو ایس ایڈ، جرمن قونصلیٹ اور حبیب بنک کا بھی تعاون رہاانہوں نے مخیر حضرات سے ادارہ کے چلانے میں مدد کی اپیل کی،،تقریب سے رکن اسمبلی راحیلہ درانی، مسز ثریاالہ دین نے بھی خطاب کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































