پشاور (نیوزڈیسک) تبدیلی کے دعویدار وں نے تھرڈ ڈویژن میں پاس ہونے کا سلسلہ بھی پشاور یونیورسٹی سے ختم کر دیا جس سے ہزاروں طلباء متاثر ہونگے ۔پشاور یونیورسٹی کے سال 2015 ء میں بی اے / بی ایس سی میں ریگولر امیدواروں کی تعداد 13021 جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 22958 رہی ہرسال زیادہ تر طلباء و طالبات مالی مجبوریوں کے باعث پرائیویٹ امتحان دیتے ہیں تا کہ ملازمت کے ساتھ ساتھ بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کر سکیں ان میں زیادہ تر تعداد تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوتی ہے۔ تاہم اب پشاور یونیورسٹی نے تھرڈ ڈویژن کو پاس قرار دینے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔پشاور یونیورسٹی کی جانب سے تھرڈ ڈویژن میں پاس ہونے کا سلسلہ ختم کرنے سے اس سال 35979 طلباء و طالبات میں سے صرف 10416 طلباء و طالبات پاس ہوئے جس کی وجہ سے نتیجہ صرف 28 فیصد رہا تاہم وائس چانسلر کے مطابق یہ اقدام ملازمت اور داخلوں میں معیار برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
پشاور: یونیورسٹی سے تھرڈ ڈویژن میں پاس ہونے کا سلسلہ ختم، طلباء پریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































