اٹک (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ کیپٹن اسفند یار بخاری شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے 27 سالہ اسفند بخاری نے اپنا خون نچھاور کر کے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے میں خیبر پختوا نخوااور 18 کروڑ عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری کوحوصلہ دینے کیلئے کیلئے حاضر ہوا تھا لیکن ان کے والد نے مجھے کہا کہ مجھ سے افسوس نہ کریں بلکہ مبارک باد دیں ہم پوری قوم کی طرف سے ان کی لازوال قربانی پر انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں یہ بات انھوں نے شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کے والد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا پر ایک یونیفارم پالیسی وضع کرکے اسے بتدریج ایف سی آر سے نکالا جائے۔انھوں نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی قربانی نے ہمیں سبق دیا ہے یہ ملک اللہ کی امانت ہے چار صوبوں کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اس نظریاتی اور اسلامی ملک کی جان دینا بڑی شہادت ہے میں جس خاندان کو حوصلہ دینے آیا تھا انھوں نے پوری قوم کو حوصلہ دیا ہے۔