اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ارکان اسمبلی کو حاصل مراعات اونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے کہا کہ وزیراعظم‘ صدر‘ا سپیکر اسمبلی کی تنخواہیں ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہیں جبکہ ان کے سیکرٹریز کی تنخواہیں 4لاکھ سے زائد ہیں‘ سیکرٹری قومی اسمبلی کی تنخواہ 3لاکھ سے زائد ہے‘ ممبران اسمبلی کو ملنے والی مراعات اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے‘ میڈیا ملک کی موجودہ بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن خواتین ارکان اسمبلی کو جلد ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کے لئے خط لکھنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی رکن شاہدہ رحمانی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کے ساتھ ترقیاتی فنڈ میں امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ہم نے ایوان میں خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے آواز اٹھائی ہے لیکن پارلیمان میں ہی صنفی مساوات کی پامالی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد ارکان ، خواتین کے مخصوص نشستوں پرانتخاب پر اعتراض کرتے ہیں جبکہ 2005ء کے اسپیکر اسمبلی کی اس پر رولنگ موجود ہے کہ خواتین ارکان کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ وہ اپنے حلقے میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…