گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) ایدھی سنٹر گوجرانوالہ کی ایمبولینس چوری ہوگئی۔ ایمبولینس دہشت گردی کے کسی واقعہ میں بھی استعمال ہوسکتی ہے، خفیہ ایجنسیوں نے بھی چھان بین شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ شمع کالونی میں واقع ضلعی ہیڈ آفس ایدھی سنٹر کے باہر سے ایل ای 0089 ایمبولینس چوری ہو گئی۔۔محمد شفیق کا کہنا ہے کہ رات گئے سینٹر کے باہر سے ایمبولینس چوری ہو گئی، خدشہ ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعہ میں بھی استعمال ہو سکتی ہے،تھانہ دھلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں