لاہور(نیوز ڈیسک ) درخواست پی ٹی آئی کے این اے 122 سے ا±میدوار علیم خان کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کے لیے پی ٹی آئی نے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست جمع کروا دی۔ علیم خان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کارکنان کو ہراساں کیا گیا ، ڈر ہے کہ پولنگ کے دوران بھی ڈرایا دھمکایا جائے گا لہٰذا فوج کا تعین کیا جائے تاکہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔