جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کیسے ارب پتی بنے

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (نیوز ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے زندگی میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہاکہ ’ انسان کوہمیشہ اللہ تعالی کی دین پر خوش ہوناچاہیے ‘۔ا±ن کاکہناتھاکہ سیاست اور کاروبارسمیت بڑے کام کیے لیکن زراعت میں بڑا مزاآیا، شاید انسان کا رشتہ مٹی کیساتھ ہے ، اسی وجہ سے اچھالگتاہے۔ جہانگیرخان ترین نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایاکہ انہوں نے 1974ءمیں بائیس سال کی عمر میں امریکہ سے ایم بی اے کیا، اس کے بعد پاکستان آگیاکیونکہ یہی خیال تھاکہ اگرامریکہ رہ جاتاتو شاید کبھی واپس نہ آتا۔ وہی کام کرناچاہتاتھا جس کا شوق تھا، سب سے پہلے پنجاب یونیورسٹی میں نوکری کی ، لیکچررتھا، سات سوپانچ روپے تنخواہ ملتی تھی ، ایک سال ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں پڑھایا، پڑھانا میرے لیے ایک قدرتی چیز تھی۔اس کے بعد ایک بینک میں تین سال نوکری کی ، فیملی کا دباو تھاکہ استادی چھوڑکر کوئی اور کام کرو، پھران کی بات مان لی ، اچھاتجربہ تھا اور تجویز دوں گاکہ ضرورت ہویانہ ہو، ہرکسی کو نوکری کرنی چاہیے ، ایک ادارے میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے ،پلازے کے تہہ خانے میں کام کرتاتھا اور جب شام کو باہر نکلتاتھا تواندھیراہوتاتھاجس کی وجہ سے اکتاگیا۔ایک آدھ دوستوں سے مشورہ کرکے استعفیٰ دیدیااور پھر1978ءمیں ملتان ڈیرے ڈال لیے ،ایم بی اے ہونے کے باوجود والد کے لودھراں میں موجود فارم میں کام کرناشروع کردیا،والد کو کاشتکاری کرنے کی خواہش کابتایاتوا±نہوں نے پوچھا کہ بیٹا بینک میں کسی سے لڑائی ہوگئی تو جواب نفی میں تھا۔جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ تین چار سال بعد پتہ چلا کہ میری زمین سے دوکلومیٹردورمحکمہ جنگلات کی بنجر زمین پڑی ہے جو بعد میں فوج کو دیدی گئی ،

 مزید پڑھئے:کرسیاں خاموش قاتل ہیں، لہٰذا اٹھ کر ٹہل لیاکریں

فوج نے شہداءاور دیگر لوگوں کے نام الاٹ کردی ، وہ یہاں قبضے کیلئے آئے تو زیرزمین پانی کھاراتھا،بڑے بڑے ٹیلے اور کانٹے دار درخت تھے ،بجلی اور سڑک بھی نہیں تھی ، وہ گھبرائے تو ہم نے خریدنا شروع کردی ،بنجر ہونے کی وجہ سے بہت سی سستی ملی ،بیس سال محنت کی ، آج یہاں آموں کا باغ ہے ، شروع میں دوکمروں کا گھربنایاجس میں بڑی خوشی سے بیس سال گزارے ، تین دفعہ آسٹریلیا صرف کاشتکاری سیکھنے گیا، امریکہ سے لوگوں کو بھی بلایااور ایک طرح کی منیجمنٹ ٹیم بنائی کیونکہ دنیا میں اور بھی کام کرنے تھے۔ وہ گورے جب یہاں آتے تھے تو کہتے تھے کہ یہ تمہارے ’ونڈشیٹ فارمر‘ ہیں یعنی جوصرف اپنی گاڑی کی کھڑکی سے دیکھتے ہیں۔آپ خود کام نہ کریں یا آپ کو کچھ پتہ نہ ہوتو کچھ نہیں کرسکتے ، دس سال خودکاشتکاری کی ، اللہ نے کامیاب کیااور آج سب کچھ دنیا کے سامنے ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…