جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کرسیاں خاموش قاتل ہیں، لہٰذا اٹھ کر ٹہل لیاکریں

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ریسرچرز نے متنبہ کیا ہےکہ کرسیاں ہماری خاموش قاتل ہیں، لہٰذازیادہ کرسی پر بیٹھے رہنے کے بجائے اٹھ کرتھوڑی دیر ٹہل لیاکریں۔ ٹائمز نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک سٹڈی سے یہ ثابت ہوا ہے کہ 5گھنٹے سے زیادہ کرسی پر بیٹھے رہنے سے جگر کی شدید خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔اخبار کے مطابق ریسرچرز نے متنبہ کیا ہے کہ 50فیصد سے زیادہ افراد دیر تک بیٹھے رہنے کے عادی ہوتے ہیں جس میں دفتر میں کام کے علاوہ ٹی وی دیکھنا اور کمپیوٹر پر کام شامل ہے۔ ریسرچرز کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ روزانہ 5سے 9 گھنٹے تک بیٹھے رہتے ہیں انھیں5گھنٹے سے کم بیٹھے رہنے والوں کے مقابلےمیں شراب کے استعمال کے بغیر جگر پر چربی چڑھنے جیسے امراض لاحق ہونے کا خطرہ 4فیصد زیادہ ہوتاہے ،جبکہ 10گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنے والوں کو ان امراض کاخطرہ 10فیصد زیادہ ہوتاہے۔یہ صورتحال ان لوگوں میں بھی دیکھنے میںآئی جن کاباڈی ماس انڈیکس 23سے بھی کم ہے جبکہ 25سے زیادہ بی ایم آئی کو زیادہ وزن والا تصور کیاجاتاہے

مزید پڑھئے:سکیورٹی فورسز نے پورے حیدر آباد کو تباہی سے بچا لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…