اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجکاری کمیشن نے واپڈا کی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں میں پڑی خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی اجازت وزارت پانی و بجلی کو دے دی ہے ۔واپڈا کی 7 کمپنیوں میں ایک لاکھ میٹر ریڈرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ عید کے بعد شروع ہوگا۔ خبر رساں ادارے کو وزارت پانی و بجلی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو ‘ فیسکو ‘ آئیسکو ‘ کیسکو ‘ جیسکو ‘ میسکو‘ پیپکو وغیرہ میں ایک لاکھ سے زائد کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جن میں زیادہ تر آسامیاں بجلی میٹر ریڈرز کی ہیں۔ افرادی قوت میں کمی کے باعث واپڈا حکام کو ذمہ داریاں پوری کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ نجکاری کمیشن کے ان کمپنیوں کی نجکاری کے باعث بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی تاہم اب چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر احمد نے ایک خط کے ذریعے وزارت پانی و بجلی کو اجازت دی ہے کہ وہ خالی آسامیوں پر نئے افراد بھرتی کر سکتی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کوتصدیق ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ عید کے بعد شروع کیا جائے گا اس مقصد کیلئے سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیج دی گئی ہے عید کے فوراً بعد اخبارات میں خالی آسامیوں کی تشہیر کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
مزید پڑھئے:امریکی مسافر زیادہ پی گیا، جہاز میں مسافروں پر پیشاب کرنے پرجیل پہنچ گیا