بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہبازشریف کالاہور نالج پارک کےلئے آئندہ 3برس کے دوران 21ارب روپے مختص کرنے اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا جس میںنالج پارک کے منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا-غیر ملکی کنسلٹنٹ نے نالج پارک کے منصوبے کے ابتدائی خدوخال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نالج پارک کے انقلابی منصوبے کےلئے آئندہ 3برس کے دوران 21 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے اس منصوبے پر عملدرآمد کےلئے ہر سال 7 ارب روپے فراہم کرے گی -انہوںنے کہاکہ لاہور میں عالمی معیار کا نالج پارک بنانے کا منصوبہ بنایا گیاہے اور ےہ منصوبہ سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اعلیٰ معیار کی تعلیم اوردیگر جدید علوم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا- لاہور نالج پارک کا منصوبہ تعلیم وتحقیق کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کےلئے تمام ضروری امو ر جلد سے جلد طے کئے جائیں اور منصوبے کے ڈیزائن کے کام کو جلد مکمل کیا جائے-انہوںنے کہاکہ منصوبے کے تحت نالج پارک میں بننے والی یونیورسٹیوں میں صر ف اور صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا-کم وسیلہ خاندانوں کے ذہین ،قابل او رباصلاحیت نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا-انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ کےلئے ےہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے-نالج پارک کا منصوبہ حقیقی معنوں میں علم کے فروغ کا باعث بنے گا اور تعلیم و تحقیق کے اس اہم منصوبے کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا-انہوںنے کہاکہ تیز رفتار ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں جنہوںنے تعلیم کے فروغ کےلئے وسائل فراہم کئے ہیں-انہوںنے کہاکہ فروغ تعلیم کے لئے اخراجات کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے- پنجاب حکومت نالج پارک کے منصوبے کے تحت پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرے گی-اجلاس کے دوران منصوبے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، وائس چانسلرز ،ماہرین تعلیم، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…