بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا 113 ملازمین کی بحالی کا حکم

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈے اے) کو حکم دیا ہے کہ وہ 2013 میں تقرری کے ایک ماہ بعد برطرف کئے جانے والے 113 سرکاری ملازمین کو بحال کرے۔ان ملازمین کو 2013 میں ایک اسکیم کے تحت سرکاری نوکریاں دی گئی تھیں۔سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے 12 جون کے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے 24 جون اور 12 فروی 2013 کو جاری کئے جانے والے برطرفی کے احکامات غیرقانونی ہیں اور یہ قانونی طور پر موثر نہیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی زیر صدارت قائم دو رکنی بینج نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیو ڈی اے کی اپیل پر سماعت کی۔واضح رہے کہ 13 جون 2013 کو کیو ڈی اے نے 113 افراد کو گریڈ 1 سے 17 تک کی سرکاری ملازمتوں پر تقرریاں کی تھی۔ ان میں نائب قاصد، چوکیدار، مالی، معاون، ڈرائیور، ریکارڈ کیپر، جونیئر کلرک، سیکیورٹی اسسٹینٹ اور اکاونٹینٹ کی ملازمتیں شامل تھی۔نوکری کے حوالے سے اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے تھے اور انھیں تقرری کے مراسلے بھی جاری کئے گئے تھے۔وہ افراد جنھوں ںے ملازمت اختیار کی تھی انھوں ںے کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو جوائنگ لیٹر جمع کروائے تھے۔یاد رہے کہ ان ملازمین کی تقرریوں کے ایک ماہ بعد ہی کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ان ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے برطرفی کے حکم کے خلاف متاثرہ ملازمین نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے رواں سال 12 جون کو کیو ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے برطرفی کے احکامات کو منسوخ کردیا۔جس کے بعد کیو ڈی اے نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…