اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں (آج ) ہفتہ سے آئندہ 4 روز کے دوران کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے منگل کے دوران خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، سندھ(میرپور خاص، سکھر، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد ڈویڑن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھی اتوار سے منگل کے دوران بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران سکھر، میرپور خاص، بہاولپور، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میرپور خاص، مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، لسبیلا، چھور 43، نورپورتھل، رحیم یار خان 42، مِٹھی، شہید بینظیر آباد، کوٹ ادو، بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں (آج ) ہفتہ سے آئندہ 4 روز کے دوران کہیں کہیں بارشیں متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































