پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں دانیال عزیز،طارق فضل چوہدری اورمانزہ حمید کو لیگل نوٹس جاری کردیا،ایک ارب 50کروڑ روپے بطور ہرجانہ اداکرواورپریس کانفرنس کرکے صوبائی حکومت سے جھوٹے الزامات پر غیرمشروط معافی مانگو۔خیبرپختونخوا حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی جانب سے 21اگست2015ءکوپشاورمیں اپنے پریس کانفرنس میںصوبائی حکومت کے خلاف بے بنیادالزامات عائد کرنے پرلیگل نوٹس بھیجا گیا ہے،لیگل نوٹس کے مطابق ایک ارب 50کروڑ روپے بطور ہرجانہ اداکرو ، اورایک پریس کانفرنس کرکے صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد،من گھڑت الزامات پرغیرمشروط معافی مانگو،نوٹس میں لیگی رہنماﺅں کو14دن کاوقت دیاگیا ہے۔۔مسلم کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ صوبائی حکومت نے363 ارب روپے کاغبن کیا ہے اورہائیڈرل ڈیویلپمنٹ فنڈ کے25ارب روپے سٹاک مارکیٹ میں لگائے ہیں،لیگل نوٹس کے مطابق یہ سارے الزامات سراسربے بنیاد،من گھڑت اورصوبائی حکومت کوبدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے،لیگل نوٹس بٹ اینڈسہیل اٹارنیز ایٹ لاءکے توسط سے بھیجی گئی ہے۔