فہرست کے مطابق چھٹے نمبر پر آکسفورڈ یونیورسٹی، ساتویں پر یونیورسٹی کالج آف لندن، آٹھویں پر امپیرئل کالج لندن، نویں نمبر پر سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی ای ٹی ایچ سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جبکہ دسویں نمبر پر یونیورسٹی آف شکاگو ہے۔ ایشیا کے لحاظ سے دیکھا جائے تو 12ویں نمبر پر سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی، 13ویں نمبر پر سنگاپور کی نان یینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، 25ویں نمبر پر چین کی سنگوا یونیورسٹی، 28ویں نمبر پر ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، 30ویں نمبر پر یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، 36ویں نمبر پر جنوبی کوریا کی سیئول نیشنل یونیورسٹی، 38ویں نمبر پر جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی، 39ویں نمبر پر جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی، 41ویں نمبر پر چین کی پیکنگ یونیورسٹی، 43ویں نمبر پر جنوبی کوریا کا ادارہ کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، 51ویں نمبر پر چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، 51ویں نمبر پر چین کی فوڈان یونیورسٹی، 56ویں نمبر پر ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، 57ویں نمبر پر ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، 58ویں نمبر پر جاپان کی اوساکا یونیورسٹی رہی۔ فہرست میں پڑوسی ملک بھارت بھی ابتدائی 100 کی فہرست میں شامل نہیں۔ بھارت کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بینگلور کو 147واں نمبر ملا ہے جبکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کو 179ویں نمبر پر رکھا گیا ہے