جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

دبئی میں پیپلزپارٹی کا پوسٹ مارٹم

datetime 18  ستمبر‬‮  2015 |

مارٹم بھی ہوگا۔ طالبان کے خطرے کے باعث انتخابی مہم میں درپیش مشکلات کے باوجود پارٹی کو کیوں شکست ہوئی؟ پانچ برسوں میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی آیا ٹھیک رہی؟ پیپلزپارٹی کے تمام صف اوّل کے رہنمائوں کو کرپشن کے الزامات کا سامنا کیوں ہے؟ جس نے پارٹی کے بارے میں تاثر کو بری طرح مجروح کیا۔ سندھ حکومت اپنے دو اَدوار میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیوں نہ کر سکی؟ گوکہ اجلاس میں مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا لیکن زیادہ تر توجہ پنجاب، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان پر ہوگی۔ جہاں گزشتہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران دیرپائیں میں انتخابی کامیابی ایک نادر اچھی خبر ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ تنظیمی تبدیلیوں کے ساتھ پارٹی کے صوبائی صدور بھی بدل دیئے جائیں۔ دبئی جانے والے پیپلزپارٹی کے بعض رہنمائوں سے گفتگو میں یہ تاثر ملتا ہے کہ پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے اپنا لب و لہجہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوکہ یہ انتخابات ابھی دُور ہیں لیکن ان کے خیال میں اس سے پہلے کہ بلاول انتخابی مہم کی قیادت کریں، پارٹی کا بڑے پیمانے پر احیاء ضروری ہے۔ پارٹی کو درپیش بڑے مسائل میں سے ایک نیا پروگرام ہے جو عوام اور خصوصاً کسانوں اور محنت کشوں کو اپنی جانب متوجہ کرے۔ اس کے علاوہ طلبہ یونینوں کی بحالی کی یقین دہانی بھی اس میں شامل ہے۔ تاہم اجلاس کا مرکزی نکتہ کرپشن کی چھاپ ہٹانا ہوگا جس نے پارٹی کے تاثر کو بری طرح متاثر کیا ہے، لہٰذا یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بلاول کو نئے چہرے چننے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے اور جن رہنمائوں کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے انہیں ایک طرف کر کے تبدیل کر دیا جائے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پارٹی ایک چیف آرگنائزر مقرر کرے جو شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کی غیرموجودگی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت سے کام کرے۔ اگر پارٹی میں اتفاق رائے ہوگیا تو خورشید شاہ اس منصب کے لئے مضبوط اُمیدوار ہوں گے کیونکہ مخدوم امین فہیم شدید علیل اور یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ سندھ میں کئی صوبائی وزراء کو کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے اور کچھ تو بیرون ملک بیٹھ کر مختلف محکموں پر دبائو ڈال رہے ہیں، سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اس اہم ترین اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اگر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدور کو تبدیل کیا جاتا ہے تب قائم علی شاہ بھی برقرار نہیں رہیں گے، لہٰذا ان کا متبادل کون ہوگا؟ آصف زرداری اور بلاول کے پاس اس حوالے سے چند ہی نام ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ہار کی کئی وجوہ ہیں لیکن دبئی اجلاس میں اس کے بہانے تراشنے کے بجائے اعترافات پر توجہ مرکوز ہوگی کہ زوال کی کیا وجہ بنی اور سندھ حکومت اپنی کارکردگی میں کیوں ناکام ثابت ہوئی۔ پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ بلاول ایک نئی پیپلزپارٹی کی قیادت کے خواہاں ہیں۔ پیپلزپارٹی کو سندھ اور پنجاب دونوں جگہ بڑی مشکل کا سامنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…