جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے روس سے جنگی طیاروں کیلئے مذاکرات کی تصدیق کردی، برطانوی جریدہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستانی حکام نے روس سے جنگی طیارے ’’ ایس یو35فلینکر ای‘‘ خریدنے کیلئے مذاکرات کی تصدیق کردی، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ طور پر یہ سب سے بڑا سود ا ہو گا۔روزنامہ جنگ کے صحافی رفیق مانگٹ کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کی طرف سے ان طیاروں کی خریداری کے متعلق مذاکرات کی تصدیق ایک سینئر پاکستانی حکومتی اہلکار نے برطانوی دفاعی جریدے ’’IHS جین‘‘ سے کی ہے۔ پاکستانی حکام نے تصدیق روسی میڈیا میں آنے والی ان رپورٹوں کے بعد کی جس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ اسلام سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹروں کے معاہدے کے بعد اب ایس یو 35 جنگی طیارے فراہم کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے تاہم ان طیاروں کی تعداد کا نہیں بتایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کن شرائط پر طے پائے گا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ ماسکو کے دیرینہ تعلقات کے باوجود پاکستان کے ساتھ اعلی درجے کے دفاعی ہارڈ ویئر فروخت کرنے کی روس کی رضامندی ظاہر کرتا ہے۔اس معاہدے کے حوالے سے بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،بھارتی حکام ایک جانب تو روس پر دباﺅ بڑھارہے ہیں کہ پاکستان کو تباہ کن ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے اوردوسری جانب وہ فرانس اورامریکہ سے جدید ترین طیاروں کے حصول کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…