پشاور(نیوز ڈیسک)دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفندیاربخاری شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور میں بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر 13 دہشتگردوں نے حملہ کیا جن کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیپٹن اسفند یار نے دہشتگردوں سے فرنٹ لائن پر مقابلہ کر تے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن اسفند یاربخاری کا تعلق جناح ونگ سے تھا اور وہ جناح ونگ 48اینٹری کے ونگ کمانڈر بھی تھے۔وہ پاک فوج کے 118لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے تھے۔ کیپٹن اسفند پاک فوج کے بہترین افسرمانے جاتے تھے انہوں نے کاکول اکیڈمی سے اعزازی شمشیرحاصل کی جبکہ پنجاب انڈر 19 ہاکی ٹیم کی جانب سے میچ بھی کھیلتے رہے ہیںان کا پاک فوج کے112بریگیڈ اور 11فرنٹیئر فورس سے تعلق تھا۔