پشاور (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ایک نئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڈھ بیر ائیربیس پر حملہ کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کور ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچ چکے ہیں جہاں فوجی حکام سے حملے اور اس کے بعد آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لےں گے اور بعدازاں زخمیوں سے ملاقات کریں گے۔ ائیر چیف سہیل امان بھی پشاور پہنچ چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ائیرچیف بھی کور ہیڈکوارٹرز جائیں گے