ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ایاز صادق ،عبدالعلیم خان کی نااہلی،نوٹس جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مقبول محمود باجوہ اورجسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 122سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے سردار ایاز صادق اورعبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائرمختلف درخواستوں پر ایاز صادق اور عبدالعلیم خان کو 18ستمبر کےلئے نوٹس جاری کر دئیے ۔پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق اے خان اور جسٹس پارٹی کے حافظ طلحہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئےان کی آمدن ان کے اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی،عبدالعلیم خان آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتےلہٰذآانکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اورسابق سپیکر قومی اسمبلی سردارا ایازصادق پر دھاندلی کے الزامات ہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو 25لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے یوں وہ بھی آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔ لہٰذاانکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ان امیدواروں پر عائد اعتراضات پر درست فیصلہ نہیں دیا لہٰذادونوں امیدواروں کو انتخابات کے کئے نااہل بھی قرار دیا جائے۔

مزید پڑھئے:نیب زیادہ دیرخاموش نہ رہ سکی ،پیپلزپارٹی پردوبارہ سے حملہ کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…