لاہور(نیوزڈیسک).لاہور ہائی کورٹ نے نیب کی پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی درخواست کی سماعت23 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ قاسم ضیاء سے نجی سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی کے معاملے میں ریکوری کرنی ہے، اس لیے ان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے ۔سماعت کے دوران عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ قاسم ضیا کی جانب سے رقم واپس کرنے کی درخواست پر کب تک فیصلہ ہوگا۔عدالت نے نیب کے وکیل کو چیئرمین نیب سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزیدکارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کر دی