گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک)ایڈشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر گوجرانوالہ رفاقت علہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بیگ پور میں چھاپہ مارا. گوجرانوالہ کے علاقہ نوشیرہ ورکن کے گاو¿ں بیگ پور میں مشروبات کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی. جس میں کوکا کولا، سپرائٹ اور ڈیو جیسی سافٹ ڈرنکس کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل ، فوڈ کلرز اور مختلف ذائقے شامل کیے جا رہے تھے. چھاپے کے نتیجے میں 4 افراد کو گرفتار کر کے جعلی کوک فیکٹری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے. جعلی فیکٹری کی جانب سے تیار کردہ جعلی مشروبات لاہور سمیت گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے تھے جبکہ فیکٹری میں سے مشروبات کے نمونے حاصل کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے اس کارروائی پر فوڈ اتھارٹی کی کار کردگی کو خوب سراہا.