کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی جناح ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف اور ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کے باعث 70سے زائد آپریشن ملتوی ہوچکے ہیں۔ عملے کے احتجاج کے باعث او پی ڈیز بندہیں جبکہ مریض مایوس ہو کر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ان کا ہیلتھ الا?نس اور دیگر سہولیات باقی صوبوں کے مطابق کی جائیں۔