لاہور ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکن باہم متحد ہوکر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم پر نکل کھڑے ہوں۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے بازی ہارچکے ہیں ، عوام پتھر ماریں گے۔جیت کے بعد شکریہ ادا کرنے وزیراعظم نوازشریف خود آئیں گے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ٹکٹوں کافیصلہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ حاصل نہ کرنے والے کارکن بھی پارٹی کا سرمایہ ہیں۔