لاہور (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے امیدوار عبدلعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ یہ درخواستیں جسٹس پارٹی اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائر کی گئی ہے جن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 122سے امیدوار سردارا ایازصادق پر دھاندلی کے الزامات ہیں اور الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو جرمانہ بھی کیا ہے جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے،ان کی آمدن ان کے اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی جس کے باعث وہ بھی آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے ۔ ریٹرننگ افسر نے ان امیدواروں پر عائد اعتراضات پر درست فیصلہ نہیں دیا لہٰذا دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔