اسلام اٰباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، ملاقات میں ملی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ منگل کے روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،گذشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے ثالث بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا ، ملاقات میں وزیر اعظم کو مولانافضل الرحمن نے متحدہ اور حکومت میں ثالثی نہ کرنے کے فیصلے سے اٰگاہ کر دیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ذمہ داری حکومت اور پارلیمنٹ نے سونپی وہ پوری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں
مزید پڑھئے:سربجیت سنگھ کی ”مشکوک بہن“ نے پاکستان کو ”چونا “لگادیا