جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بلوچستان کے ہاتھ سے نکل جانے کا تصور ختم کر دیا :ناصر خان جنجوعہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا ہاتھ سے نکل جانے کا تصور ختم کر دیا ہے ، خوف کے باعث پاکستان سے محبت دلوں میں چھپی تھی آج اس خوف کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکے کردار کے حوالے منقعدہ تقریب میں کہی۔ مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ بچے کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بامقصد سوچ کے ذریعے نئی نسل ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ، بلوچستان کا ہاتھ سے نکل جانے کا تصور ختم ہو چکا ہے ، جو لوگ نظریات کے نام پر لڑا رہے تھے ان کے مقاصد دم توڑ چکے ہیں ، بلوچستان کی عوام کا ساتھ نہ ہوتا تو اتنی جلد کامیابی نہ ملتی۔ اس موقع پر ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا تصور نا ممکن تھا تاہم آج سیکورٹی فورسز کے باعث صوبے کی عوام کو امن نصیب ہوا ہے ، بلوچستان کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے ، کرپشن کا خاتمہ ملک کو مضبوط راہوں پر گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نیب نے تعلیمی اداروں سمیت مدارس کے بچوں کو بھی مختلف سرگرمیوں میں آگے آنے کا موقع دیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…