ساہیوال(نیوز ڈیسک) ساہیوال میں تنہا خواتین پر تیز دھار آلوں سے حملہ کرنے والا گروہ ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ ساہیوال میں ایک خاتون پر تیز دھار آلے سے ا±س وقت حملہ کیا گیا جب وہ سڑک پر اکیلی جارہی تھیں، اس طرح گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران یہ اس قسم کا چھٹا واقعہ ہے۔ واقعہ پیر کی شام ا±س وقت پیش آیا جب اسکیم نمبر 3 کی رہائشی ایک خاتون ،فرید ٹاون میں واقع خواتین اور بچوں کے پارک میں جاگنگ کے بعد گھر جارہی تھیں۔ واضح رہے کہ ساہیوال میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 6 خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، جن میں سے 3 خواتین باقاعدگی سے پارک میں جاگنگ کے لیے جایا کرتی تھیں۔ پچھلے واقعات کی ہی طرح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مذکورہ خاتون کو روکا اور تیز دھار آلے سے ا±ن پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون کو گہرے زخم آئے اور انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ دوسری جانب فرید ٹاو¿ن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کسی واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ان حملوں سے طالبات، ملازمت پیشہ یا چہل قدمی کے لیے جانے والی خواتین اور وہ عورتیں جنھیں اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے تنہا مارکیٹ جانا پڑتا ہے، خوف کا شکار ہوگئی ہیں۔