اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ملا اختر منصور نے ملا عمر کے انتقال کی خبر کو کیوں چھپائے رکھا؟اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

کابل (این این آئی)افغانستان کے طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے مشرق وسطیٰ میں موجود تحریک کے دیگر اہم رہنماو¿ں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں اور انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنے مندوب کو ان رہنماو¿ں سے ملاقات کے لیے بھیجا ہے۔جولائی کے اواخر میں طالبان تحریک کے سربراہ ملا عمر کی وفات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد ملا اختر منصور کو نیا امیر مقرر کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی طالبان کے مختلف دھڑوں میں اس تقرر کو لے کر اختلافات پیدا ہوگئے۔ملا منصور، ملا عمر کے نائب رہ چکے ہیں اور ان پر یہ کہہ کر تنقید کی جارہی ہے کہ انھوں نے جان بوجھ کر ملا عمر کے انتقال کی خبر کو چھپائے رکھا۔ملا عمر کا انتقال 2013ءمیں ہوا تھا اور ملا منصور کا موقف ہے کہ انھوں نے یہ خبر 2014ءمیں افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے تناظر میں طالبان کو متحد رکھنے کی غرض سے افشا نہیں کی تھی۔طالبان کے ذرائع نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں ملا منصور نے ملا جلیل کو مشرق وسطیٰ بھیجا کیونکہ وہاں مقیم قیادت سے ان کے اچھے مراسم ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ رہنما ملا منصور کی کھل کر حمایت کریں۔طالبان کے سابق امیر کی موت اور نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد سے افغانستان میں ایک بار پھر عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ جولائی میں افغان حکومت سے طالبان کی شروع ہونے والی بات چیت بھی تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات کی ایک دور ملکہ کوہسار مری میں ہوا تھا لیکن دوسرے راو¿نڈ سے پہلے ملا عمر کے انتقال کی خبر سامنے آنے سے یہ سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا اور اب افغان حکومت اور پاکستان مل کر پھر مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور انہیں اس مقصد کے لئے امریکہ کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…